کراچی: پاکستان چرچ سیکیورٹی کونسل کے پریزیڈنٹ نورس صاحب اور ان کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں کرسمس اور نیو ایئر کی تقریبات کے دوران چرچز کی سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف زیرو ٹالرنس، اہم آپریشنز میں شاندار کامیابیاں
ملاقات کے دوران کرسمس کیک کاٹا گیا اور ڈی آئی جی ٹریفک نے بہترین ٹریفک انتظامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے بر وقت ڈی ایس پی سیکیورٹی انچارج کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ترجمان دفتر کے مطابق چرچ کے اطراف کسی بھی گاڑی کے پارک ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایس او حضرات خود موجود رہیں گے۔ متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی حضرات انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔
چرچ کے وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور تقریبات کی کامیابی کے لیے نہایت اہم ہیں۔