راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ اور متعلقہ حکام کو دلی مبارکباد دی۔
عوامی کالونی پولیس کا ڈکیتوں کے خلاف کامیاب مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
فیلڈ مارشل نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن، ٹیم ورک اور جرات مندی کو سراہا اور کہا کہ یہ کارنامہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ کی عکاسی کرتا ہے اور قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک کے مستقبل کی بنیاد ہیں، جن کی توانائی اور کردار قوم کی ترقی اور عالمی مقام کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔ فیلڈ مارشل نے نظم و ضبط، ایمانداری اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے پر زور دیا تاکہ نوجوان مختلف شعبوں میں نمایاں ہوں اور قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔
اس موقع پر انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی حوصلہ افزائی اور حمایت کو خوش آئند قرار دیا۔