عوامی کالونی پولیس کا ڈکیتوں کے خلاف کامیاب مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

کراچی: عوامی کالونی پولیس اور موٹرسائیکل سوار ڈکیتوں کے درمیان کورنگی نمبر پانچ کے قریب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ گشت پر مامور پولیس نے مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

کمیونٹی پولیسنگ کراچی کی جانب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں تقریب

پولیس کی بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں ایک ڈکیت زخمی اور دو دیگر ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ زخمی ملزم کی شناخت لیاقت جبکہ دوسرے گرفتار ملزم کی شناخت شہاب کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے چار موبائل فون، 10 ہزار روپے نقد رقم اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ کرمنل ریکارڈ کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔

ایس ایچ او عوامی کالونی ملک عامر نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ پولیس کی بروقت کاروائی سے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے میں مدد ملی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “عوامی کالونی پولیس کا ڈکیتوں کے خلاف کامیاب مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!