واشنگٹن ٹائمز: مئی کی پاک بھارت جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے اِنر سرکل کے نمایاں رہنما بن گئے

کراچی/واشنگٹن: معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اِنر سرکل میں ایک اہم اور نمایاں شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

سابق ایس ایس پی شہید چوہدری اسلم کے صاحبزادے کی نکاح کی تقریب، سیاسی و سرکاری شخصیات کی شرکت

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تعلق کو نیم مزاحیہ انداز میں “برومانس” قرار دیا گیا ہے، جبکہ عاصم منیر کو Disciplined Dark Horse اور Deliberate Mystery جیسے القابات سے نوازا گیا۔ رپورٹ میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی خصوصی لنچ میٹنگ کو کسی بھی پاکستانی ملٹری چیف کے لیے ایک تاریخی مثال قرار دیا گیا ہے۔

واشنگٹن ٹائمز کے مطابق پاکستان کی مؤثر عسکری کارکردگی نے صدر ٹرمپ کو حیران کر دیا، جبکہ 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سینٹ کام ہیڈکوارٹرز میں ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، جہاں امریکی عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک مذاکرات ہوئے۔

امریکی جریدے کے مطابق 2026 کے آغاز پر پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ اسٹریٹجی کے مرکز کے قریب دیکھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی امریکی پالیسی کی پائیداری دہلی اور اسلام آباد کے طرزِ عمل سے مشروط ہوگی، تاہم 2025 میں امریکی پالیسی اور جنوبی ایشیا کے توازن کو ازسرِنو تشکیل دینے میں پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “واشنگٹن ٹائمز: مئی کی پاک بھارت جنگ کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے اِنر سرکل کے نمایاں رہنما بن گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!