کراچی: سابق ایس ایس پی شہید چوہدری اسلم کے صاحبزادے کی نکاح کی تقریب کے موقع پر سیاسی، سرکاری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، ایڈیشنل آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر اختیار بیگ اور رکنِ قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مبارکباد کا خصوصی خط پیش کیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سید وقار مہدی، نجمی عالم، فرحان غنی، رکنِ سندھ اسمبلی اصف موسیٰ، سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب اے ایچ خانزادہ، خالد فرشوری، راؤ عمران جاوید، اصف جئے جا، زوہیب جئے جا، قاضی یاسر اور فیضان خانزادہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ایک گروپ فوٹو بھی لیا گیا جس میں شہید چوہدری اسلم کی صاحبزادی نورین چوہدری اسلم اور ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے۔ شرکاء نے شہید چوہدری اسلم کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
