صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سے مختلف وفود کی ملاقات عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کا اعتماد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے اور حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کا روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ آپریشن جاری

ملاقات کے دوران وفود نے صوبائی وزیر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جن میں صنعت و تجارت سے متعلق امور سمیت مختلف عوامی نوعیت کے مسائل شامل تھے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفود کی بات توجہ سے سنی اور متعلقہ محکموں کو مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

68 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!