ناظم آباد شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے زیرِ اہتمام قرآن خوانی و فاتحہ خوانی

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے زیرِ اہتمام سابق وزیرِاعظم، دخترِ مشرق اور جمہوریت کی عظیم رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی گئی۔
ناردرن بائی پاس کراچی پر ایرانی اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط

تقریب میں مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی جبکہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری رؤف ناگوری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر سردار خان اور ضلعی تنظیم کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں ضلع وسطی کے تمام سٹی ایریاز کے صدور، جنرل سیکریٹریز، سینئر صدور، انفارمیشن سیکریٹریز اور کارکنان نے جیالوں کے ہمراہ بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے افکار و نظریات کی روشنی میں عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

One thought on “ناظم آباد شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے زیرِ اہتمام قرآن خوانی و فاتحہ خوانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!