ناردرن بائی پاس کراچی پر ایرانی اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط

کراچی، 21 دسمبر 2025: کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کراچی نے ناردرن بائی پاس پر ایرانی اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔ یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 20 دسمبر کو چیف کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود عباسی اور کلیکٹر انفورسمنٹ کراچی معین الدین احمد وانی کی ہدایات پر کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب، دہشتگردی، قومی سلامتی اور فتنہ الخوارج پر دوٹوک مؤقف

آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کلیکٹر (اے ایس او) مس بسمہ نور جتوئی نے کی۔ کارروائی کے دوران ناردرن بائی پاس پر پیٹرول پمپس کی آڑ میں قائم ایرانی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن دوپہر 2 بجے شروع ہوا اور رات 11 بج کر 30 منٹ تک جاری رہا، جس دوران اے ایس او کی ٹیم نے پانچ مختلف ڈمپنگ پوائنٹس پر چھاپے مارے۔ کارروائی کے نتیجے میں غیر ملکی اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی۔

کارروائی کے دوران ایک مزدا گاڑی، جو خصوصی طور پر پی او ایل مصنوعات کی نقل و حمل کے لیے تیار کی گئی تھی، ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل اتارتے ہوئے پکڑی گئی، جسے موقع پر ہی تحویل میں لے لیا گیا۔

ضبط شدہ پی او ایل مصنوعات کو پیمائش کے لیے گودام منتقل کیا گیا، جہاں مکمل جانچ کے بعد مجموعی طور پر 64 ہزار 578 لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول برآمد ہوا۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 65 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، جبکہ ضبط کی گئی مزدا گاڑی کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے۔ اس طرح مجموعی کیس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ 65 لاکھ روپے بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول پمپس سے 43 ہزار لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل، 10 ہزار 139 لیٹر ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول جبکہ مزدا گاڑی سے 11 ہزار 439 لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اسمگلنگ کے خلاف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی مؤثر حکمت عملی اور قومی معیشت کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے، جبکہ معاملے میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 21 at 5.16.33 PM

64 / 100 SEO Score

One thought on “ناردرن بائی پاس کراچی پر ایرانی اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!