ڈی آئی جی سکھر رینج کا کچے کے علاقوں کا دورہ، سندھ پنجاب پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری

سکھر/راجن پور: ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران، ایس ایس پی کشمور اور ڈی ایس پی اوباڑو کے ہمراہ کراچی کچا اور راجوانی کچا ایریا میں قائم پولیس کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع راجن پور کے کچے علاقوں میں آر پی او اظہر اکرم اور ڈی پی او راجن پور کے ہمراہ ڈاکوؤں کے منظم گینگز کے خلاف جاری سندھ پنجاب پولیس کے مشترکہ آپریشن کا اگلے مورچوں پر جا کر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کسٹمز انفورسمنٹ اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کراچی میں دو کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

ڈی آئی جی سکھر رینج نے فرنٹ لائن پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشن کی پیش رفت، درپیش چیلنجز اور سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی۔ حکام کے مطابق کچا ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں بکتربند گاڑیاں، جدید مشینری، ڈرون سرویلنس ٹیکنالوجی کے ساتھ سکھر رینج پولیس، لاڑکانہ رینج پولیس، راجن پور پولیس اور سندھ رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے واضح کیا کہ امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور ڈاکوؤں کے گینگز کے مکمل خاتمے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور باہمی تعاون سے جلد سندھ پنجاب سرحدی علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید نمایاں کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی آئی جی سکھر رینج کا کچے کے علاقوں کا دورہ، سندھ پنجاب پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!