یونائیٹڈ مسلم فورم کی تاجربرادری کے مطالبات کی حمایت، بھتہ خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

کراچی: یونائیٹڈ مسلم فورم (UMF) کے چیئرمین آصف رضا قادری نے تاجربرادری بالخصوص چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) حسن بخشی کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بھتہ خوری کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ وقت سے فوری اور سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر رینج کا کچے کے علاقوں کا دورہ، سندھ پنجاب پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری

چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کے خلاف تاجربرادری کا اصولی مؤقف بالکل درست ہے، جس کی یونائیٹڈ مسلم فورم مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے، لیکن بدامنی اور بھتہ خوری کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

آصف رضا قادری نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تاجربرادری کو مکمل تحفظ اور ریلیف فراہم کریں، تاکہ تاجر بلا خوف و خطر آزادانہ طور پر کاروباری سرگرمیاں انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاجربرادری کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے تو نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ کراچی جیسے معاشی حب میں امن و امان کا قیام ناگزیر ہے اور جرائم و بھتہ خوری کے خاتمے کے بغیر ترقی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “یونائیٹڈ مسلم فورم کی تاجربرادری کے مطالبات کی حمایت، بھتہ خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!