لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کا فیصلہ سنایا۔
اداکار عمران عباس نے بالی ووڈ کی فلم ‘دھُرندھر’ کی مخالفت کر دی، فن کے ذریعے نفرت پھیلانے پر تشویش
عدالت نے اس مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت 8 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ دوران ٹرائل ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت مجموعی طور پر 21 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ پراسیکیوشن نے 56 گواہوں کو عدالت میں پیش کیا۔
چار ملزمان کو دورانِ ٹرائل اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے مجموعی طور پر 13 ملزمان کو بری کیا جبکہ 8 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 10، 10 سال قید کی سزا دی۔