پاکستان کی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ساؤتھ پول تک رسائی حاصل کر کے ایکسپلورر گرینڈ سلیم کی جانب اہم قدم اٹھا دیا

گلگت: پاکستان کی نامور خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے اپنے ہدف کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ ثمینہ بیگ یونین گلیشیئر سے ساؤتھ پول تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ: بھارت کی فوجی کارروائی اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات

ثمینہ بیگ کے بھائی مرزا علی نے بتایا کہ ان کی بہن نے اس سفر کے لیے اسکینگ روٹ اپنایا، جو ایک انتہائی چیلنجنگ مرحلہ تھا۔ ساؤتھ پول پہنچنے کے بعد ثمینہ بیگ نے پاکستان کا پرچم اور اپنی کمیونٹی کا جھنڈا بلند کر کے وطن کی نمائندگی کی۔

ثمینہ بیگ کا ہدف ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنا ہے، جس کے لیے انہیں اب قطب شمالی تک پہنچنا ہے۔ ایکسپلورر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے لیے سیون سمٹس کے ساتھ ساتھ ساؤتھ اور نارتھ پول تک رسائی حاصل کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ثمینہ بیگ پہلے ہی دنیا کے سات براعظموں کی سات بڑی چوٹیوں کو سر کر کے سیون سمٹ مکمل کر چکی ہیں، اور اب وہ عالمی سطح پر ایک اور نمایاں اعزاز حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ساؤتھ پول تک رسائی حاصل کر کے ایکسپلورر گرینڈ سلیم کی جانب اہم قدم اٹھا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!