ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پاک کالونی میں تعزیت

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائمخانی نے مرکزی رہنما بلوچستان عطاء اللہ کرد، نیک محمد، شاکر علی اور رکن سندھ اسمبلی فہیم پٹنی کے ہمراہ پاک کالونی ٹاؤن ممبر سراج احمد کی رہائش گاہ پر ان کی بہن اور بہنوئی کے انتقال پر تعزیت کی۔

آفاق احمد: کراچی میں بڑھتی بھتہ خوری اور جرائم حکومت کی ناکامی کا ثبوت

اس موقع پر رہنماؤں نے مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

تعزیتی موقع پر پاک کالونی ٹاؤن آرگنائزر حنیف زئی، ٹاؤن کے اراکین، مختلف یوسیز کے ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود تھے، جنہوں نے مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرحومین کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پاک کالونی میں تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!