سندھ میں 715 خطرناک عمارات کی فہرست جاری، مکینوں کو مرحلہ وار خالی کرانے کا عمل جاری

ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات ایس بی سی اے نے صوبہ سندھ میں 715 عمارات کو ناقابل رہائش اور ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے فہرست جاری کر دی ہے۔

کراچی میں بیٹرمنٹ چارجز کی وصولی و تقسیم پر سوالات، سندھ لوکل گورنمنٹ نے تفصیلات طلب کر لیں

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے خصوصی احکامات پر، خطرناک عمارتوں کو مکینوں سے خالی کروانے اور انہدامی کارروائیوں کا مرحلہ وار عمل جاری ہے۔ ایس بی سی اے کے مطابق کراچی کی کئی مخدوش عمارتیں پہلے ہی زمین بوس کی جا چکی ہیں جبکہ دیگر پر انہدامی کارروائی جاری ہے۔

خطرناک عمارتوں کی فہرست میں کراچی میں 563، حیدرآباد میں 81، سکھر میں 60، میرپورخاص میں 07 اور لاڑکانہ ریجن میں 04 عمارتیں شامل ہیں۔

کراچی کے اضلاع کے لحاظ سے تقسیم کچھ یوں ہے: ساؤتھ میں 422، سینٹرل میں 72، کیماڑی میں 28، کورنگی میں 18، ایسٹ میں 16 اور ملیر میں 05 عمارتیں شامل ہیں۔

دوسرے مرحلے میں خطرناک عمارتوں پر بینر آویزاں کیے جائیں گے اور لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات بھی کروائے جائیں گے تاکہ عوام الناس کو آگاہی فراہم کی جا سکے اور مکینوں کو انتباہ دیا جا سکے۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گنجان آباد علاقوں میں کسی بھی مخدوش، غیرمعیاری یا غیر قانونی عمارت کی نشاندہی ایس بی سی اے کو کریں تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ میں 715 خطرناک عمارات کی فہرست جاری، مکینوں کو مرحلہ وار خالی کرانے کا عمل جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!