جماعت اسلامی کراچی میں 13 مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا اعلان

جماعت اسلامی نے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی کراچی، توفیق الدین صدیقی کے مطابق دھرنوں کا آغاز کل شام 4 بجے سے ہوگا اور یہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چورنگیوں پر کیے جائیں گے۔
رضویہ سوسائٹی پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرائم کے 3 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

دھرنوں کا مقصد خونی ڈمپر و ٹینکر، ای چالان کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار، ہیوی ٹریفک سے شہریوں کی اموات، حکومتی بے حسی اور تباہ حال انفراسٹرکچر کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

دھرنوں کے مقامات میں شامل ہیں: اسٹارگیٹ، شاہراہِ فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، داؤد چورنگی، کورنگی کراسنگ، نورانی کباب ہاؤس چورنگی، تبت سینٹر، یونیورسٹی روڈ موسمیات، پاور ہاؤس چورنگی، حب ریور روڈ، پراچہ چوک شیر شاہ، ڈالمن مال حیدری نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد 10 نمبر، سہراب گوٹھ اور اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر۔

دھرنوں میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، نائب امراء کراچی اور ضلعی و مقامی رہنما خطاب کریں گے۔ منعم ظفر خان نے شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “جماعت اسلامی کراچی میں 13 مقامات پر احتجاجی دھرنوں کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!