رضویہ سوسائٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے درجنوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔
سندھ پولیس نے آن لائن کرایہ دار رجسٹریشن ایپ متعارف کرادی، شہری تحفظ میں اضافہ
گرفتار ملزمان اور مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:
محمد شاہویز ولد محمد عارف – ایف آئی آر نمبر 445/25، دفعہ 23(1) سندھ آرمز ایکٹ کے تحت۔
ایان ولد زاہد – ایف آئی آر نمبر 446/25، دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت۔
اسامہ ولد عبدالکریم – ایف آئی آر نمبر 447/25، دفعہ 25 آرمز ایکٹ کے تحت۔
ملزمان سے برآمدگی:
ایک عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین
ایک عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین
ایک عدد نقلی پستول
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے چھان بین کی جا رہی ہے۔
