سندھ پولیس نے صوبے میں کرایہ داروں کی معلومات کے اندراج کے لیے جدید آن لائن رجسٹریشن ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔ اس سہولت کا نام TENANT REGISTRATION FOR URBAN SECURITY & TRACKING ہے اور یہ سندھ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جہاں مالکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات باآسانی رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 2 ملزمان گرفتار
کرایہ داری ایکٹ کے تحت مالک مکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات متعلقہ پولیس اسٹیشن میں فراہم کرنے کے پابند ہیں، تاہم پہلے یہ عمل صرف پولیس اسٹیشن جا کر ممکن تھا۔ اب TRUST ویب سائٹ کے ذریعے مالک مکان اور کرایہ دار گھر بیٹھے قانونی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
سندھ پولیس کے TRUST منصوبے کے تحت یہ نظام Residential Act 2015 کے مطابق محفوظ رجسٹریشن فراہم کرتا ہے۔ ویب سائٹ کی بدولت نہ صرف کرایہ دار کی شناخت اور ٹریکنگ مؤثر ہوگی بلکہ شہری تحفظ میں بھی اضافہ یقینی ہے۔ یہ سہولت شہریوں کے لیے وقت کی بچت اور آسانی بھی فراہم کرتی ہے۔
سندھ پولیس کا TRUST سسٹم شفاف اور ڈیجیٹل کرایہ دار رجسٹریشن کی جانب اہم قدم ہے، جس سے محفوظ محلے اور پرامن معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملے گی
