کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں یومِ والدین کی پروقار تقریب، کور کمانڈر پشاور کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں یومِ والدین کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیڈٹس کے والدین کے ساتھ ساتھ عسکری اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وزارتِ صحت اور صحت کہانی کے درمیان ٹیلی میڈیسن کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط

تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے، جن کی آمد پر کالج کے چاک و چوبند کیڈٹس کے دستے نے انہیں شاندار سلامی پیش کی۔ تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ کالج کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور نے کیڈٹس کو تلقین کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمہ جہت صلاحیتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے نظم و ضبط، کردار سازی اور قومی خدمت کے جذبے کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔

تقریب کے دوران تعلیمی، تربیتی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ والدین نے کالج انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر تربیت میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں یومِ والدین کی پروقار تقریب، کور کمانڈر پشاور کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!