کراچی: حکومت اور ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد ہڑتال کے خاتمے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
نئے بلدیاتی قوانین کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، ناصر حسین شاہ
گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے گلبائی ٹرک اڈے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 10 روز سے ٹرانسپورٹرز احتجاج کر رہے تھے، جس کی وجہ سے صنعتوں تک خام مال کی رسائی معطل تھی اور کئی فیکٹریاں بند ہونے کے خدشات لاحق تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کرنے کی ہامی بھری تھی، تاہم تحریری معاہدہ ہونے تک احتجاج جاری رکھا گیا۔
ذرائع ٹرانسپورٹرز کے مطابق ہڑتال ختم کرنے کا اعلان معاہدے پر دستخط کے بعد ہاکس بے ٹرک اڈے پر کیا جائے گا۔
صدر آئرن مرچنٹس حماد پوناوالا نے کہا کہ ہڑتال کے دوران مال نہ ملنے کی وجہ سے صنعتیں بند ہونے کا خطرہ تھا اور لوہے کے تاجروں سمیت دیگر امپورٹرز کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔