ڈی آئی جی ساؤتھ کی زیرِ صدارت اجلاس: چائنیز باشندوں اور غیر ملکی قونصل خانوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات

کراچی میں ڈی آئی جی ساؤتھ زون، سید اسد رضا کی زیرِ صدارت ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں چائنیز باشندوں اور غیر ملکی قونصل خانوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی کیماڑی، ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی یو اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

کراچی میں بھتہ خوری اور قبضہ مافیا نے کاروباری کمیونٹی کو یرغمال بنا دیا

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ساؤتھ کو ساؤتھ زون میں موجود غیر ملکی قونصل خانوں اور چائنیز باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چائنیز باشندوں کے تحفظ کے لیے موجودہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ قونصل خانوں اور حساس مقامات پر گشت اور ناکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے افسران کو ہدایت دی کہ غیر ملکیوں خصوصاً چائنیز باشندوں کی نقل و حرکت، رہائش اور تحفظ کے لیے مرتب کردہ ایس او پیز پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کا فوری ازسرنو جائزہ لیا جائے اور کسی بھی کمی یا خامی کو دور کر کے فول پروف بنایا جائے۔

WhatsApp Image 2025 12 17 at 7.38.24 PM WhatsApp Image 2025 12 17 at 7.38.24 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 17 at 7.38.24 PM 2 WhatsApp Image 2025 12 17 at 7.38.25 PM

70 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ڈی آئی جی ساؤتھ کی زیرِ صدارت اجلاس: چائنیز باشندوں اور غیر ملکی قونصل خانوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!