


کراچی: سندھ حکومت نے فوڈ اتھارٹی میں ای چالان سسٹم کے مؤثر نفاذ کے لیے 16 دسمبر 2025 سے 13 مارچ 2026 تک بعض انتظامی امور پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزمان نے بتایا کہ اس دوران تبادلوں اور تعیناتیوں، ڈیپوٹیشن میں توسیع، دیگر سرکاری افسران کی خدمات کے حصول اور کنٹینجنٹ بنیادوں پر بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔
وزیر خوراک نے کہا کہ یہ اقدامات شفاف اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اس دوران فوڈ اتھارٹی کی نو تشکیل شدہ گورننگ باڈی کے ذریعے اصلاحاتی عمل کیا جائے گا، اور ادارے میں ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کو بڑھایا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی شہزاد فضل عباسی کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
