کورنگی میں بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق، حفاظتی اقدامات کی کمی کی نشاندہی

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 03، کبڈی گراونڈ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بزرگ شہری کالے خاں، عمر تقریباً 70 سال، اپنی سائیکل پر سامان لاد کر پیدل سڑک کنارے چل رہے تھے کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث نالے میں جا گرے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مال بردار ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال: تاجروں کو اربوں کا نقصان، شہریوں اور مستحقین کو شدید مشکلات

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری سڑک پر چلتے ہوئے اچانک نالے میں گر جاتے ہیں۔ چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی زمان ٹاؤن، سیکٹر 34 تھری کا رہائشی تھا اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق نالے کے اطراف حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، جس سے شہریوں میں حفاظتی اقدامات کی کمی کے حوالے سے تشویش پیدا ہوئی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی میں بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق، حفاظتی اقدامات کی کمی کی نشاندہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!