...

امریکا کی ایران سے مبینہ معاونت پر بھارت اور ترکیے کے خلاف نئی پابندیاں

امریکا نے ایران سے مبینہ تعلقات اور معاونت کے الزام میں بھارت اور ترکیے کی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی حکام نے بھارت میں مقیم سنیل کمار شرما اور ان کی اہلیہ جسپریت پریتی (Jaspreet Preeti) کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ سنیل کمار شرما سے منسلک 9 اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

امریکا نے دونوں پر فراڈ کے ذریعے ایران کے خفیہ آئل ٹینکر نیٹ ورک کی معاونت کا الزام لگایا ہے۔

ایران کے آئل ٹینکر نیٹ ورک پر الزام

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس نیٹ ورک نے ایران سے تیل کی ترسیل کرنے والے جہازوں کو جعلی پرچم اور سرٹیفکیٹس فراہم کیے۔

امریکا نے ایران کے فضائی شعبے کی مبینہ معاونت پر ترکیے کی ایک کمپنی کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کا بیان

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی مسلسل معاونت کرنے والوں کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.