کراچی: کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کا جائزہ

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ، ملیر، کورنگی، ڈویژنل ایس پیز اور کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ

اجلاس کے دوران کرسچن کمیونٹی کے معززین نے اپنے علاقوں میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈی آئی جی ایسٹ کو بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے ہدایت کی کہ ایسٹ زون کے تمام افسران گرجا گھروں اور کمیونٹی کی آبادیوں میں خصوصی سیکورٹی اقدامات یقینی بنائیں۔

تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ گرجا گھروں اور کرسچن کمیونٹی کی آبادیوں کی سیکورٹی کا خود نگرانی کریں اور کمیونٹی کے معززین کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

مزید برآں، ڈی آئی جی ایسٹ نے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری طور پر قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کیے جائیں۔

WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.49.37 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.49.38 PM WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.49.38 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.49.38 PM 2

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!