کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) / سی آئی اے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی منشیات کی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی قائد آباد کے علاقے میں کی گئی، جہاں منشیات کی ترسیل میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی: کرسمس اور نیو ایئر کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کا جائزہ
ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات آئس برآمد کی گئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کوئٹہ سے منشیات خرید کر کراچی کے اندرونی علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شفیع اور شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔