ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران تین مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیرِ نو کے دوسرے مرحلے کی منظوری

ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں میں عامر، علی حسین اور اعجاز شامل ہیں۔ مسافر عامر وزٹ ویزے پر دبئی روانہ ہو رہا تھا، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران اس کی جانب سے پیش کیا گیا یوکرائن کا ریذیڈنٹ کارڈ جعلی ثابت ہوا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے یہ جعلی کارڈ ایک ایجنٹ سے حاصل کیا تھا، جس کے عوض اس نے مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے ادا کیے۔

اسی طرح مسافر علی حسین ورک پرمٹ (ڈرائیور) پر سعودی عرب جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کی جانچ پڑتال کے دوران اس کا کلفٹن لائسنس برانچ کراچی سے منسوب ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلا۔ مسافر نے تفتیش کے دوران بتایا کہ یہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس اسے ایک ایجنٹ نے بھاری رقم کے عوض فراہم کیا تھا۔

تیسرے مسافر اعجاز کے پاسپورٹ پر قطر کا جعلی ویزا چسپاں پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے یہ جعلی ویزا ایک ایجنٹ سے 3 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.42.33 PM WhatsApp Image 2025 12 16 at 5.42.34 PM

65 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!