کراچی کے ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق آپریشن کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
چیف جسٹس کے خلاف تشدد پر اکسانے کے جرم میں ٹی ایل پی رہنما کو قید و جرمانے کی سزا
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گھروں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا غیر قانونی سرگرمی کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں پولیس افسران اور جوانوں کے ساتھ ساتھ تکنیکی ٹیم کا عملہ بھی موجود ہے جو جدید آلات کی مدد سے سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنا رہا ہے۔
ایس ایس پی امجد احمد شیخ کے مطابق چائے کے ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر بیٹھے مشتبہ افراد کو بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانا اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
