کراچی: ایسٹ تھانہ شارعِ فیصل پولیس نے ڈالمیہ روڈ کے قریب مسلحہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دو طرفہ مقابلہ ہوا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ملاقات، امن و امان کی خدمات پر خراجِ تحسین
اس آپریشن کے دوران ایک ملزم زخمی جبکہ دو ملزمان گرفتار ہو گئے، جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان فضل خالق ولد ارشاد (زخمی) اور پہلوان ولد علی ارشاد کے نام سے شناخت کیے گئے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔