کراچی میں رینجرز اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کر لی ہیں۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات، ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کا مختلف علاقوں کا دورہ

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں بس ٹرمینل یوسف گوٹھ اور 100 فٹ روڈ حب ریور روڈ کے علاقوں میں کی گئیں، جہاں اسمگل شدہ سامان گوداموں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ برآمد ہونے والی اشیاء میں خشک دودھ، ایرانی ٹافیاں، کپڑا، ٹائل پٹی، چائنہ نمک، ٹائر، ڈیری ملک کریم، ایرانی چاکلیٹس، برتن اور دیگر مختلف اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔

رینجرز حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کو 10 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز (سندھ) اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک اپنے آپریشنز جاری رکھے گی۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں رینجرز اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!