ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات، ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کا مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی (15 دسمبر 2025): ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے پولیو مہم 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی سیکیورٹی کے سخت اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پولیو ٹیمیں بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔

سڈنی ساحل حملہ: ہلاک ہونے والے ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف، پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیو مہم کے پہلے روز مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیو ٹیموں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیکیورٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو مکمل الرٹ رہنے اور اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

پولیو مہم 15 دسمبر سے 21 دسمبر 2025 تک ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کی 51 یونین کونسلز میں جاری رہے گی، جس کے دوران مجموعی طور پر 1727 پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی ڈیپلائمنٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے 877 افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر ذرائع سے 850 اضافی اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گشت، اسنیپ چیکنگ اور حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے، جبکہ تمام تھانوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس پولیو مہم کی کامیابی اور بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ پولیو جیسے مہلک مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات، ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کا مختلف علاقوں کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!