بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس میں چوتھے کانووکیشن کا انعقاد، 564 طلبہ میں اسناد تقسیم

لاہور: بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس میں چوتھے کانووکیشن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف اور بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان، تعطیلات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات، تحقیق و جدت کے فروغ اور طلبہ کی کردار سازی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کی محنت، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کی تعریف کرتے ہوئے ان کے والدین اور اہلِ خانہ کو بھی مبارک باد دی۔

کانووکیشن کے موقع پر کمپیوٹر سائنس، مینجمنٹ سائنسز اور پروفیشنل سائیکالوجی کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 564 طلبہ کو پی ایچ ڈی، ایم ایس اور بی ایس کی ڈگریاں عطا کی گئیں۔ نمایاں تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں 36 طلبہ کو گولڈ میڈلز جبکہ 29 طلبہ کو سلور میڈلز سے نوازا گیا۔

تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ، ان کے اہلِ خانہ، سینئر سرکاری و عسکری حکام، فیکلٹی ممبران اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

WhatsApp Image 2025 12 15 at 2.49.48 PM

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!