سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان، تعطیلات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی

کراچی: صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ تعطیلات کے بعد یکم جنوری سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق موسمِ سرما کی ان چھٹیوں کے دوران تعلیمی بورڈز کے ضمنی امتحانات اپنے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوتے رہیں گے اور امتحانی عمل متاثر نہیں ہوگا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کا اعلان، تعطیلات 22 دسمبر سے شروع ہوں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!