پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) میزائل سے فائر پاور کا مظاہرہ کیا

14 دسمبر 2025: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضاء تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی۔
کے الیکٹرک نے ولیکا گرڈ اسٹیشن کی سالانہ مینٹیننس مکمل کر کے حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال کر دی

فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے پاکستان کی سمندری دفاعی صلاحیت میں اضافہ اور بحری جنگی تیاری واضح طور پر سامنے آئی۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب نے اس لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور فائرنگ میں شریک افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاک بحریہ ہر صورت پاکستان کے سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) میزائل سے فائر پاور کا مظاہرہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!