کراچی کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن (KCRA) کے سالانہ انتخابات مکمل، سمیر قریشی صدر منتخب

کراچی کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن (KCRA) کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، جس میں صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق سمیر قریشی کو صدر جبکہ عبید شاہ کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔
پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) میزائل سے فائر پاور کا مظاہرہ کیا

سیکرٹری کے عہدے پر ندیم خان، جوائنٹ سیکرٹری پر مونس سراج، انفارمیشن سیکرٹری پر آصف خان اور خازن کے طور پر اکرم قریشی منتخب ہوئے۔

گورننگ باڈی کے ارکان میں عدنان راجپوت، مطلوب بیگ، اورنگزیب جبار، وحید جیلانی، صبا عروج اور ثاقب عالم شامل ہیں۔

نو منتخب عہدیداران نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ مسائل کے حل اور کرائم رپورٹرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔ صحافتی حلقوں کی جانب سے نو منتخب قیادت کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔

One thought on “کراچی کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن (KCRA) کے سالانہ انتخابات مکمل، سمیر قریشی صدر منتخب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!