پاک فوج کی کارروائی ضلع مہمند اور بنوں میں 13 خوارج ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 دسمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 13 عناصر کو ہلاک کیا۔
آفاق احمد کا سنی تحریک کے سربراہ کے گھر چھاپوں پر شدید ردِعمل جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی قرار

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع مہمند میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج مارے گئے۔

اسی طرح بنوں میں ایک اور کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوئے، اور شرپسندوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، اور ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاک فوج کی کارروائی ضلع مہمند اور بنوں میں 13 خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!