آفاق احمد کا سنی تحریک کے سربراہ کے گھر چھاپوں پر شدید ردِعمل جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی قرار

مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کے گھر پر پولیس چھاپے اور کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

آفاق احمد نے کہا کہ کسی بھی مذہبی شخصیت یا جماعت کو محض الزامات کی بنیاد پر بھتہ خور یا مجرم قرار دینا جمہوری اصولوں کے منافی ہے اور معاشرتی انتشار کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ثروت اعجاز قادری ایک معروف مذہبی رہنما ہیں اور ان کی جماعت سیاسی و مذہبی شناخت رکھتی ہے، لہٰذا بغیر عدالتی فیصلے کے کسی فرد یا جماعت کو مجرم کہنا غیرآئینی اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، لیکن مذہبی طبقات کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانا ملکی سلامتی کے لیے نقصان دہ عمل ہے جس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “آفاق احمد کا سنی تحریک کے سربراہ کے گھر چھاپوں پر شدید ردِعمل جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!