چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔ کوالالمپور آمد پر معروف تاجر و سرمایہ کار چوہدری عثمان نیثار، چیئرمین پنجتن گروپ کی جانب سے ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی کارروائی: کمبوڈیا میں انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار

تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت اس وقت 1.5 ارب ڈالر سالانہ ہے، تاہم تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان افرادی قوت، سازگار کاروباری ماحول اور قدرتی وسائل غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش ہیں۔ پاکستان میں سیاحت، انفراسٹرکچر، کان کنی، زرعی کاروبار اور حلال انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں، جن سے مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے پالم آئل سمیت مختلف تجارتی شعبوں میں ملائیشیا کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) ایک مستحکم پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ خطے میں معاشی تعاون نئی بلندیوں تک پہنچ سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!