کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کمبوڈیا سے آنے والے زین اللہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ اور بین الاقوامی فراڈ کے نیٹ ورک میں ملوث پایا گیا۔
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا جماعتِ اسلامی کے بیان پر سخت ردعمل
ابتدائی تحقیقات کے مطابق زین اللہ ستمبر 2024 میں پاکستان سے کمبوڈیا گیا تھا، جہاں اس نے آن لائن فراڈ کمپنی میں کام کیا اور بعد ازاں پاکستان سے افراد کو بھرتی کرنے میں بطور ایجنٹ حصہ لیا۔
ملزم کے موبائل فون کے تجزیے کے دوران متعدد افراد کے پاسپورٹس کی تصاویر، ادائیگیوں کی رسیدیں اور بینک اکاؤنٹس سے ہونے والی ٹرانزیکشنز برآمد ہوئیں۔ اس نے رقوم ذاتی بینک اکاؤنٹس اور کریپٹو اکاونٹس کے ذریعے وصول کیں۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
