کراچی میں ایس آئی یو / سی آئی اے کی بڑی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 21 ملزمان گرفتار متعدد پولیس مقابلے

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ / سی آئی اے نے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 21 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران خان کے مطابق کارروائیوں کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان پانچ مقابلے ہوئے، جن میں پانچ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
کراچی میں بیٹرمنٹ چارجز کی وصولی اور تقسیم پر سنگین سوالات محکمہ بلدیات نے ایس بی سی اے سے تفصیلات طلب کر لیں

ایس ایس پی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والوں میں دو بھتہ خور اور تین دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ پولیس نے بھتہ خور ملزمان کو گرفتار کر کے بیرونِ ملک سے چلائے جانے والے بھتہ خوری کے نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا ہے۔

کارروائیوں کے دوران بدنام زمانہ بھتہ خور گروہوں صمد کاٹھاواڑی اور وصی اللہ لاکھو کے اہم نمائندے ریحان کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، گولیاں، موبائل فونز اور طلائی زیورات برآمد کیے گئے۔

ایس ایس پی محمد عمران خان کے مطابق تھانہ سکھن، سرجانی، ٹیپو سلطان اور جمشید کوارٹر میں درج بھتہ خوری کے متعدد مقدمات کو بھی حل کر لیا گیا ہے۔

مزید کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے 9 کلوگرام سے زائد منشیات، جن میں چرس اور ہیروئین شامل ہے، برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک گینگ کے چار کارندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو / سی آئی اے شہر میں بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیے ہوئے ہے اور یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ایس آئی یو / سی آئی اے کی بڑی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 21 ملزمان گرفتار متعدد پولیس مقابلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!