کراچی میں رینجرز کی بڑی کارروائی نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لکی چڑھائی، جامعہ فاروقیہ کے قریب حب ریور روڈ رئیس گوٹھ سے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ذاکر خان ولد عبدالرزاق اور محمد سلیم ولد جناس خان کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی میں ایس آئی یو / سی آئی اے کی بڑی کارروائیاں، ایک ہفتے میں 21 ملزمان گرفتار متعدد پولیس مقابلے

رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 750 عدد مختلف اقسام کے اسمگل شدہ اسمارٹ فونز اور 61 عدد سام سنگ ٹیبلٹس برآمد کیے گئے۔ یہ موبائل فونز مزدا ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے، جو بلوچستان سے کراچی اسمگل کیے جا رہے تھے۔ برآمد شدہ موبائل فونز اور ٹیبلٹس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) نے واضح کیا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔ گرفتار ملزمان کو برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ موبائل فونز اور مزدا ٹرک سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Screenshot 2025 12 14 173827 Screenshot 2025 12 14 173901

65 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں رینجرز کی بڑی کارروائی نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!