کراچی میں ایس آئی یو کا بھتہ خور گروہ سے فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور بھتہ خور گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران ایک بھتہ خور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کوئٹہ میں انسدادِ اسمگلنگ کی بڑی کارروائی 70 ارب روپے مالیت کا سامان ضبط 10 ٹرک تحویل میں

ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران خان کے مطابق ملزمان نے 9 ایم ایم پستول سے شدید فائرنگ کی، تاہم ایس آئی یو کے تمام اہلکار محفوظ رہے۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس نے گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ گرفتار ملزم ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک کار شوروم پر فائرنگ کے واقعے میں بھی مرکزی ملزم نکلا۔

ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم وصی اللہ لاکھو اور صمد کاٹھاواڑی گروہ کا اہم نمائندہ ہے اور تاجروں سے بھتہ خوری میں ملوث رہا ہے۔ ملزم گروہ کے سرغنہ کی ہدایت پر تاجروں کو فائرنگ کے ذریعے خوفزدہ کرتا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت ریحان الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ایس آئی یو کا بھتہ خور گروہ سے فائرنگ کا تبادلہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!