بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بڑی کارروائیاں — پاکستان کسٹمز نے 5 ماہ میں سونا اور چاندی کی بھاری مقدار ضبط کرلی

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے مالی سال 26-2025 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 234.133 تولے (2.73 کلوگرام) سونا اور 30,785 تولے (359 کلوگرام) چاندی ضبط کرلی ہے۔

کور کمانڈر بلوچستان کا پنجگور یونیورسٹی کیمپس اور مقامی ثقافتی اسٹالز کا دورہ

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ضبط کیا گیا سونا 100.67 ملین روپے جبکہ چاندی 205.67 ملین روپے مالیت کی ہے، جس کے بعد برآمد شدہ قیمتی دھاتوں کی مجموعی مالیت 306 ملین روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے اور سخت درآمدی پابندیوں کے باعث چاندی کی اسمگلنگ کی کوششوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ملک کی معاشی سلامتی، قومی مفادات کے تحفظ اور غیر قانونی تجارت کے مکمل خاتمے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2025 12 12 at 10.57.36 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 12 at 10.57.36 PM 2

59 / 100 SEO Score

One thought on “بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بڑی کارروائیاں — پاکستان کسٹمز نے 5 ماہ میں سونا اور چاندی کی بھاری مقدار ضبط کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!