کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے ایم 9 پر نوری آباد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد سڑک پر تیل پھیلنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
کراچی میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی پانچ کلو آئس پکڑی گئی
حادثے کے باعث کراچی آنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا رہا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے علاوہ سڑک کو کلیئر کرنے کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔ تاحال حادثے کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔
