کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی موچکو چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر میں اسمگل کی جانے والی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پانچ کلو آئس پکڑ لی۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل آفس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم اجلاس
ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق انتہائی مہلک منشیات آئس کو موٹر سائیکل کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان اسحاق اور مظہر کو گرفتار کرلیا، جو وندر سے کراچی منشیات کی ترسیل میں ملوث تھے۔ برآمد کی گئی آئس شہر کے پوش علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے، جن کے خلاف منشیات اور اسلحے کے چھ سے زائد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
