کمشنر کراچی کپ عبدالمجید نے گدھا گاڑی ریس جیت لی

کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس لیاری کے عبدالمجید نے جیت لی۔ پیرل نے دوسری جبکہ شاہجہان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔

ریس کے اختتام پر سید حسن نقوی نے کامیاب شرکا میں ٹرافیاں اور لاکھوں روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے۔ کراچی پولیس چیف آزاد خان اور ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ریس میں افسران اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی شرکت

تقریب میں ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر عاطف جالب، اے سی جی وقاص عباسی اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر کیماڑی عبد الستار ہکڑو اور اسسٹنٹ کمشنر اقرا جنت بھی تقریب میں موجود تھیں۔

ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے خازن اصغر بلوچ اور ریس کے آرگنائزر عبدالرزاق سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

کمشنر کراچی کپ ہر سال کرانے کا اعلان

سید حسن نقوی اور آزاد خان نے ریس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صحت مند تفریح اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسے مقابلے جاری رہیں گے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس ہر سال باقاعدگی سے منعقد ہوگی۔ دونوں افسران نے ریس کی کوریج اور کامیابی میں تعاون پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

قومی نغموں اور دعاؤں کے ساتھ تقریب کا اختتام

تقریب میں پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ یو بی ایل کے افسر ذوالفقار عباس خان نے ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

گورنمنٹ کالج ناظم آباد کے ملازم دلاور عباس خان نے قومی ترانہ پیش کیا۔ اس کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔

سندھ اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام عباس جمال چوہدری کی جانب سے خیرمقدمی بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔

2 thoughts on “کمشنر کراچی کپ عبدالمجید نے گدھا گاڑی ریس جیت لی”

  1. Bible christian teaching teenTheatre sex ukRegistered sex offenders near watertown sdComments for dick mastersonLiz vicious licking pussyAmatuer pussy clipsVideos pornos de peruanasChristina aguilera vagina picturesNude masseusesLive free webcam
    porn xnxx Hand job videiosSpyker sex on barPunished spankedThumb cuffs in useHampton va gay liveKarabine hentaiConfronting your spouses pornographyEscort trollh ttanErotic strip club stories https://tube.cableavporn.com/ Sex of molliesPatty tits
    winnipegNative chicks nudeTab for pleasure pleasureAsain ts
    cumFree nude flatchested girlsCute asian breastsChews asian beaver previewAtk hairy haliBreast
    full of mile xnxx Anime movie sample xxxWomen from craigslist fuckingEast
    avenue asian bistroWizards pornIcy adult sourceHentai guy fucks lesbian teacherXxx odessa txSexy nude women thumbnailsGay hombre porno download parker megaroticLesbians in fightsYoung girls porn naked

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!