کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے دفتر میں عوامی مسائل کے حل سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر طحہٰ سلیم نے کی۔ اجلاس میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان اور تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی وفد میں ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری شہزاد مجید، نائب صدر اصغر لال، نیاز محمد خان، انفارمیشن سیکریٹری اسد حنیف، ڈپٹی جنرل سیکریٹریز سکندر بکک اور عاطف مشتاق، فنانس سیکریٹری عبدالقدوس، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری حسن وارثی، ریکارڈ و ایونٹس سیکریٹری توقیر احمد سمیت سٹی ایریاز کے صدور اکرم اعوان، رحمت علی، احسن علی، ایس ایم نقی، رضوان رفیق، عارف قریشی، فیصل شیخ اور شاہد حسین شریک تھے۔ پی ایس 126 کے سینئر نائب صدر فیضان درانی، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے عوامی مسائل—بالخصوص صفائی کی صورتحال، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کے خاتمے اور بلدیاتی خدمات—پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مربوط حکمتِ عملی کے تحت مسائل کا فوری حل یقینی بنائیں۔
پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے علاقے کے مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا اور بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی و انتظامی تعاون مسلسل جاری رکھا جائے گا۔

