کراچی: سندھ اور بلوچستان میں موسمِ سرما کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ڈی جی گیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ دونوں صوبوں میں صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی فراہمی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
ترجمان سوئی سدرن کے مطابق کم گیس پریشر والے علاقوں کی نشاندہی روزانہ کی بریفنگ میں کی جائے گی اور ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے مسائل کو فوری اور مؤثر انداز میں حل کیا جائے۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں متعلقہ زونل ہیڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
