کراچی: ایئرپورٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم کو کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دارون گشت کے دوران تھانہ ایئرپورٹ کی حدود سے ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی گئی، جس کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
35ویں نیشنل گیمز ناظم آباد: گلبہار تھانے کی حدود میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل
گرفتار ملزم کی شناخت لاریب انور کے نام سے ہوئی ہے، جو شہر میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک اور کیمیکل ٹیسٹ کے لیے ارسال کر دیا ہے، جب کہ ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، اور امکان ہے کہ تفتیش کے دوران دیگر وارداتوں کے شواہد بھی سامنے آئیں گے۔
