کراچی کے ناظم آباد نمبر 2 میں واقع منی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے لیے سیکیورٹی کے سخت، مربوط اور مؤثر انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔ گلبہار تھانے کی حدود میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
سیکیورٹی ڈپلائمنٹ میں
— موبائل محافظ سپر مارکیٹ
— موبائل ناظم آباد
— موبائل رضویہ
— تھانہ شریف آباد کے اہلکار
— روف ٹاپ پر تعینات اہلکار
— لیڈیز کانسٹیبلز اور دیگر سیکیورٹی اسٹاف شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں، آفیشلز اور شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ اسی سلسلے میں علاقے میں گشت، اسنیپ چیکنگ اور اہم مقامات کی نگرانی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے تمام نفری کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی پلان کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ تھانوں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بھی مضبوط کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے تمام اقدامات جاری رہیں گے۔
