کراچی میں پاکستان کا پہلا فضائی ای چالان نظام متعارف — ڈرونز کے ذریعے ٹریفک نگرانی کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے اور شہری سہولت کے لیے ملک میں پہلی بار فضائی ای چالان کا جدید نظام متعارف کرا دیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے شہر میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور فوری جرمانوں کا آغاز کر دیا ہے۔

نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے طالبعلم جاں بحق، مقدمہ درج — کم عمر ڈرائیور نامزد

ابتدائی کارروائی کے دوران صدر کے علاقے میں خفیہ گشت کرنے والے ڈرونز نے زیب النسا اسٹریٹ پر غلط پارکنگ کی مرتکب دو گاڑیوں کو پکڑا، جن پر 10 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق جرمانہ 14 روز کے اندر ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق خصوصی ٹیمیں ڈرونز کے ذریعے شہر کے مختلف مقامات کی نگرانی کریں گی اور جان بوجھ کر غلط پارکنگ یا دیگر خلاف ورزیوں پر فوری ای چالان جاری کریں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال سے خلاف ورزیوں پر براہِ راست اور فوری کارروائی ممکن ہوگی۔ فضائی نگرانی سے نہ صرف ای چالان کا نظام مؤثر ہوگا بلکہ شہری بھی قانون شکنی سے پہلے محتاط رہیں گے، جس سے ٹریفک کے بہاؤ اور پارکنگ کے نظم و ضبط میں نمایاں بہتری آنے کی امید ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پاکستان کا پہلا فضائی ای چالان نظام متعارف — ڈرونز کے ذریعے ٹریفک نگرانی کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!